riwayatikhazana.com

ہماری کہانی – ریوایتی خزانہ 🌿

“یہ صرف ایک برانڈ نہیں، بلکہ ایک سفر ہے…”

ہماری کہانی

یہ کہانی شروع ہوتی ہے 1940 کے پنجاب سے، جہاں کھیتوں کی خوشبو، سرسوں کے پھول اور دادی نانی کے دسترخوان کی خوشبو زندگی کا حصہ تھی۔ ہمارے دادا جی نے جب پنجاب کی زمین پر اپنی محنت کا سفر شروع کیا تو ان کی لگن اور روایات نے ایک نئی پہچان رقم کی۔

اسی وراثت کو آج ہم آپ کے لیے لے کر آئے ہیں – ریوایتی خزانہ کے روپ میں۔

ہمارے بانی وسیم احمد نے اپنے بزرگوں کی یادوں اور ان کی چھوڑی ہوئی وراثت کو سنبھال کر ایک نئی شکل دی، تاکہ اصل پاکستان کا ذائقہ آج بھی ویسا ہی رہے جیسا کل تھا

ہماری پہچان

 خالص دیسی گھی – سیدھا دیہات  سے،  بغیر کسی ملاوٹ کے۔
قدرتی شہد – مکھیوں کے چھتّے سے، بالکل اصلی اور خالص۔
دیسی اچار – دادی اماں کے ہاتھ کا وہی اصلی اچاری ذائقہ، 6 منفرد فلیورز میں۔
خالص مکھن اور پنیر – جو بچپن کی یادیں تازہ کر دے۔

ہمارا ہر پراڈکٹ 100% خالص، صاف ستھرا اور محفوظ ہے۔ اس میں کوئی کیمیکل یا پریزرویٹو شامل نہیں تاکہ آپ اور آپ کا خاندان صرف صحت مند اور اصلی ذائقے سے لطف اندوز ہو

ہمارا مقصد


ریوایتی خزانہ کا مقصد ہے آپ کے دسترخوان پر دوبارہ وہی خوشبو اور ذائقہ واپس لانا جو دادی نانی کے ہاتھوں کے کھانے میں ہوا کرتا تھا۔ ہر لقمے میں آپ کو ملے گا اصل پاکستان کا ذائقہ، ایک ایسی مہک اور مٹھاس جو صرف ہماری روایات کا حصہ ہے۔

✨ ریوایتی خزانہ – ذائقہ جو روایت سے آیا

“ہر لقمے میں پرانی یادوں کا جادو اور دادی نانی کے دسترخوان کی خوشبو”